• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: آڈٹ رپورٹ میں محکمۂ صحت میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بلوچستان کے محکمۂ صحت کی جانب سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

بلوچستان کے محکمۂ صحت کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 4 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں، محکمہ& صحت میں 4 ارب 41 کروڑ روپے کے غیر قانونی اخراجات ہوئے۔

آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مدِ میں 10 کروڑ 79 لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی گئی، 1 کروڑ روپے کی ادائیگی میں فراڈ سامنے آیا ہے۔

محکمۂ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید