• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی سڑک کنارے ڈھابے پر شہریوں سے ملاقات








وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی تقریب سے واپسی پر سڑک کنارے ڈھابے پر شہریوں سے ملاقات کی۔

شہریوں نے مریم نواز کو بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دعائیں دیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کہا کہ نواز شریف کو آپ کے بِلوں کی بہت فکر ہے اس لیے وہ اور وزیرِ اعظم شہباز شریف آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کوششوں سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔