کراچی میں نئی سبزی منڈی کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ سیوریج نالے میں دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا ممکنہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکا سبزی منڈی میں نجی بینک کے نیچے سے گزرنے والے نالے میں ہوا۔
دھماکا ہوتے ہی نالے پر بنا فرش اکھڑ گیا، موٹر سائیکل اڑ کر گاڑی کی چھت پر جا گری۔
دھماکے سے بینک کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ بال بال بچا۔