عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کی ہے۔
عورت فاؤنڈیشن کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا۔
کوئٹہ سے عورت فاؤنڈیشن کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سائبر کرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔