ملک کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت برقرار ہے، بین الاقوامی موسمیاتی ویب سائٹ کے مطابق اسکردو میں منفی گیارہ اور زیارت میں پارہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
قلات میں منفی چار، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں چھ چھ، لاہور نو اور کراچی میں درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔