• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی ٹریپ سے اغواء ہوئے عبدالحکیم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی


گھوٹکی میں 4 روز قبل اغواء ہونے والے عبد الحکیم سمیجو پر تشدد کی ویڈیو سامنے آ گئی، اغواء کاروں نے رہائی کےلیے تاوان طلب کر لیا، مغوی کی بازیابی کےلیے کارروائی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی میں 4 روز قبل جہانپور شریف سے سکھر جاتے ہوئے اغواء کاروں نے عبدالحکیم نامی شہری کو قاضی روڈ سے اغواء کر لیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مغوی پر زنجیروں سے باندھ کر تشدد ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، عبدالحکیم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مغوی کے ورثاء تھانے آئے تھے، تاہم انہوں نے اب تک رپورٹ درج نہیں کروائی ہے۔

ضلع کے 2 افراد ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں، اغواء کاروں نے اس سے قبل مغوی خادم مگسی کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، دونوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔