• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی


پشاور کے نشترآباد چوک پر چالان کاٹنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو تیزی سے ٹریفک اہلکاروں کی طرف آتے اور ٹکر مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے ٹریفک اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ گلبہار میں درج کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان کیا تھا، جس پر ڈرائیور نے طیش میں آ کر 2 اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی، اب ملزمان کے موبائل فون نمبرز ٹریس کر کے اُنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔