بھارتی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ حنا خان علاج کے دوران ایک بار پھر ریمپ پر دلہن کے روپ میں واپس آ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی اداکارہ نے گزشتہ شب ہونے والے فیشن شو میں ریمپ واک کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں انہیں طویل عرصے کے بعد دلہن بنے دیکھا جا سکتا ہے، ہاہمت اداکارہ سرخ لہنگا، روایتی مہندی و چوڑیاں اور بھاری زیورات میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے والد ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ بابا کی بہادر بیٹی، روتے نہیں ہیں، اپنی مشکلات کا شکوہ کرنے کی بجائے شکر ادا کیا کرو، اپنی زندگی اپنی مرضی سے جیو اور ہر مشکل کا سامنا ڈٹ کے کرو۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے نتائج سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، صرف اس چیز پر توجہ مرکوز رکھی ہے کہ میرے ہاتھ میں کیا ہے، باقی اللّٰہ کے اوپر چھوڑ دیا، وہ بہتر جانتا ہے کہ ہم نے کتنی محنت کی ہے، وہ ہماری دعائیں سننے والا ہے، وہ ہمارے دل کی ہر بات جاننے والا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہ آسان نہیں تھا لیکن اپنے آپ سے صرف ایک چیز کہتی ہوں کہ ’حنا آگے بڑھتے رہو، کبھی رُکنا نہیں ہے‘۔
حنا خان نے بتایا کہ مذکورہ ویڈیو گزشتہ شب کی ہے جب وہ سالوں بعد دلہن کی طرح تیار ہوئی ہیں۔