پاکستان کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان بورڈ آف گورنرز کا 21ویں بار ممبر بنا ہے، جو پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کا عکاس ہے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین پی اے ای سی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔