• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی ایجنسی کے وفد کا دورہ پاکستان کے حوالے سے خبریں بےبنیاد، دفتر خارجہ

اسلام آباد( ماریا نا بابر ،نامہ نگار خصوصی) دفتر خارجہ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کو جعلی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں.

ترجمان نے بریفنگ میں تحریک انصاف یا بھارتی میڈیا کا کوئی تذکرہ نہیں کیا جو کو گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے مبینہ ڈیل کی جھوٹی خبریں چلارہا ہے، ۔

 اس نوعیت کی خبریں قطعی طور پر حقائق منافی ہیں،دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اس حوالے سے پوسٹ میں کہا کہ عالمی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا اور نہ ہی مستقبل قریب میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ کسی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے، عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈی جی نے آخری بار فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور دفتر خارجہ نے اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دی تھی۔

اہم خبریں سے مزید