بھارت میں پالتو کتے نے انتہائی زہریلے سانپ پر حملہ کر کے اسے مار دیا اور بچوں کی جان بچا لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جھانسی شہر کے ایک گھر کے باغ میں سانپ گُھس گیا تھا جہاں گھر کے ملازم کے بچے کھیل رہے تھے۔
کوبرا نسل کے سانپ کو دیکھنے کے بعد بچوں نے چیخنا اور رونا شروع کر دیا تھا جسے سُن کر صحن کے دوسرے کونے میں بندھے پِٹ بُل نسل کے کتے نے رسی توڑ کر سانپ پر حملہ کر دیا اور اسے مار دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سانپ اور کتا تقریباً 5 منٹ تک ایک دوسرے پر حملہ کرتے رہے۔
کتے کا مالک کا کہنا ہے کہ سانپ اگر گھر میں داخل ہو جاتا تو کچھ بھی ہو سکتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کتا اس سے پہلے بھی 8 سے 10 سانپوں کو مار چکا ہے۔