• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران پولیس کی خواتین سے مبینہ بدتمیزی


سیالکوٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم کی وصولی کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین سے مبینہ بدتمیزی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس اہلکاروں اور عملے نے خواتین کو دھکے دیے جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔

اس حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ واقعے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سرگودھا میں خواتین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم ہتھیانے والے 10 افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسماعیل نصیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے تصدیق کا جھانسا دے کر رقوم لی گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ خواتین سے 500 سے 1 ہزار روپے تصدیق کی مد میں وصول کیے جا رہے تھے۔