• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الغازی ٹریکٹرز: چار دہائیوں سے پاکستانی زراعت میں کامیابی کا علمبردار

الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ چار دہائیوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس نے قابل بھروسہ اور پائیدار زرعی مشینری فراہم کی ہے۔ 1983 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک، الغازی ٹریکٹرز نے ملک کے کسانوں کو خود انحصاری اور ترقی کی راہ دکھائی ہے، جس سے یہ ادارہ اعتماد کا مظہر بن چکا ہے۔

الغازی ٹریکٹرز متحدہ عرب امارات میں قائم الفطیم گروپ کا حصہ ہے، اور عالمی معیار کے اشتراک سے جدید ترین زرعی حل پیش کرتا ہے، جس میں کیس نیو ہالینڈ انڈسٹریل کے ساتھ اس کی شراکت شامل ہے۔ اس شراکت داری نے کمپنی کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور تیار کردہ حل متعارف کرانے کی صلاحیت فراہم کی ہے جو پاکستانی کسانوں کی بے شمار ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ٹریکٹرز کی وسیع رینج موجود ہے جو نہ صرف پائیدار ہیں بلکہ انہیں مشکل ترین علاقوں اور سخت ترین حالات سے نمٹنے کے لئے بھی تیار کیا گیا ہے۔

الغازی ٹریکٹرز پاکستان کی پہلی آٹو موبائل کمپنی ہے جسے ISO-9000 سرٹیفکیشن ملا، جس سے اس کے اعلیٰ معیار اور کوالٹی کنٹرول کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ پیداوار کے معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق اس کے عزم کی عکاسی ڈیرہ غازی خان میں اس کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں جاری ماڈرنائزیشن پروگرام سے ہوتی ہے۔ یہ پروگرام کارکردگی کو بہتر بنانے اور ہر ٹریکٹر کی تیاری میں عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لئے پروسیس اسٹینڈرڈائزیشن، اور بوقت ضرورت پیداوار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

غازی کے سی ای او، ثاقب الطاف کا عزم

الغازی ٹریکٹرز کے سی ای او ثاقب الطاف کا کہنا ہے کہ، ''ہمارا مقصد ہمیشہ پاکستانی کسانوں کو قابل بھروسہ اور بہترین معیار کے ٹریکٹرز فراہم کرنا رہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسانوں کی ہمارے ٹریکٹر میں سرمایہ کاری، دراصل ان کی اپنے مستقبل میں سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ الغازی ٹریکٹرز کے سی ای او ثاقب الطاف نے مزید کہا، ''چار دہائیوں سے ہمارا کردار ایک ٹریکٹر مینوفیکچرر سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ ہم پاکستان کی زرعی ترقی میں شراکت دار رہے ہیں۔ ہم اپنے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے قابل اعتماد اور بہترین معیار کے ساتھ جدت اور ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔''

الغازی ٹریکٹرز مقامی معیشت میں اپنی شراکت پر فخر کرتا ہے، اس کی مصنوعات کا تقریباً 92 فیصد سامان مقامی طور پرتیار کیا جاتا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر لوکلائزیشن سے نہ صرف مختلف انڈسٹری وینڈرز کو تعاون ملتا ہے بلکہ کسانوں کو بھی کم قیمت میں میعاری ٹریکٹرز میسر ہوپاتے ہیں۔ تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) میں الغازی ٹریکٹرزکی مسلسل سرمایہ کاری اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کا مینوفیکچرنگ انفرااسٹرکچر تکنیکی جدت کا حامل ہے جو کسانوں کو اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ترین مصنوعات فراہم کرتا ہے۔

وسیع رینج اور کسانوں کا اعتماد

الغازی ٹریکٹرز کی مصنوعات چھوٹے ٹریکٹروں سے لے کر بھاری بھرکم کاموں کو انجام دینے والے ٹریکٹروں تک ہے جو کھیتی باڑی سمیت کسانوں کی تمام ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ اس کی مصنوعات میں 55 ہارس پاور 480S، 65 ہارس پاور کا 'غازی'، 75 ہارس پاور کا این ایچ 640 اور آنے والا این ایچ 850 (85 ہارس پاور) شامل ہیں۔ ہر ٹریکٹر کسان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جن میں طاقتور انجن، بہترین ڈیزائن، اورسب سے اچھی فیول ایوریج شامل ہیں۔ ٹریکٹروں کی پائیداری اور جدید کولنگ سسٹم کی بدولت، یہ بغیر اوور ہیٹنگ کے طویل عرصے تک کام کر سکتے ہیں، جس سے وہ مختلف زرعی کاموں کے لیے مثالی ثابت ہوتے ہیں۔چاہے دشوار گزار علاقوں میں کھیتی باڑی ہو، فصلوں کی کٹائی ہو، کپاس کا چھڑکاؤ ہو، یا تنگ راستوں پر چلنا۔الغازی ٹریکٹرز پاکستان کے زرعی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔

آفٹر سیلز سروسز اور کسانوں کی سپورٹ

الغازی ٹریکٹرز کا 3S ڈیلر نیٹ ورک ملک بھر میں کسانوں کو اسپیئر پارٹس اور مینٹیننس سروس فراہم کرتا ہے۔ کمپنی باقاعدگی سے مفت مینٹیننس سروس کلینکس بھی منعقد کرتی ہے تاکہ کسانوں کو جدید زرعی طریقوں اور حل سے آگاہ کیا جا سکے۔ مزید برآں، 14 ماہ یا 1200 گھنٹے کی وارنٹی بھی فراہم کی جاتی ہے۔

الغازی ٹریکٹرز 40 سال سے زائد عرصے سے ایسے ٹریکٹرز فراہم کر رہا ہے جو پائیداری، کارکردگی اور جدت کو یکجا کرتے ہیں۔ کیس نیو ہالینڈ انڈسٹریل کے ساتھ تکنیکی شراکت سے لے کر مقامی سطح پر تیاری اور فروخت کے بعد الغازی ٹریکٹرز پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بدستور پرعزم ہے۔ کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی میں اپنی سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے، اور اپنے آپریشنز کو جدید بنا رہی ہے، تاکہ ملک بھر کے کسان کاشتکاری کے مستقبل کو مضبوط بنانے کےلیے الغازی پر بھروسہ کر سکیں۔