• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا، میڈیا رپورٹ

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے ٹرمپ سے ایران پر ممکنہ حملہ مؤخر کرنے کا کہا تھا۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سعودی وزیر خارجہ کا عمانی اور قطری ہم منصب سے بھی رابطہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور قطر سمیت عرب ممالک نے بھی کشیدگی سے گریز پر  زور دیا۔

مزید برآں سوئس وزارت خارجہ کے عہدیدار نے ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ سوئٹزر لینڈ نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید