• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، ایران

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ہم کشیدگی چاہتے ہیں نہ تصادم، تاہم جارحیت کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے  کہا کہ امریکا کا ایران کے معاملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے 8 اور 10 جنوری کو داعش طرز کی دہشتگردی کا سامنا کیا تھا۔

امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ایرانی سول سوسائٹی نمائندوں کے نام پر سلامتی کونسل میں امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا پیش کیا گیا۔

ایرانی مندوب کا مزید کہنا  تھا کہ ایران معاملے کو سفارتی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے مگر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جاتی ہے تو ایران فیصلہ کن جواب دے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید