• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین کا قافلہ گھنٹوں سے برہان انٹرچینج پر محصور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کا قافلہ کئی گھنٹے سے موٹر وے کے برہان انٹرچینج کے قریب پھنسا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری موجود ہے، جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جھاڑیوں میں آگ لگا دی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ رات  گزار کر صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

ادھر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ پولیس شیلنگ کررہی ہے، ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے۔

پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ادھر وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس سے قبل اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید