یومِ اظہارِ یک جہتیٔ فلسطین کے موقع پر جماعتِ اسلامی کراچی اور لاہور میں مظاہرے کئے گئے۔
جماعتِ اسلامی کے تحت نارتھ کراچی، پاور ہاؤس چورنگی پر احتجاج سے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے خطاب کیا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ غزہ سے اظہارِ یک جہتیٔ کے لیے ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کی ٹیکنالوجی فیل ہے۔
منعم ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے آزادی کے سوا کوئی سودا منظور نہیں۔
دریں اثناء لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتیٔ کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی لاہور نے آج کے دن اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین اکیلا نہیں۔
دوسری جانب جماعتِ اسلامی نے سندھ اسمبلی میں بھی یومِ یک جہتیٔ فلسطين منایا جس میں اسپیکر اویس قادر شاہ، جماعتِ اسلامی کے رہنما محمد حسین محنتی اور دیگر شریک ہوئے۔
رہنما جماعتِ اسلامی نے مطالبہ کیا کہ فلسطینوں پر مظالم بند کیے جائیں۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ اسرائيلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، فوری طور پر فلسطین میں جنگ بندی کی جائے۔