• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظلوم فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر دنیا کی خاموشی المیہ ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حالت زار پر دنیا کی خاموشی المیہ ہے۔

مریم نواز نے یومِ اظہارِ یک جہتیٔ فلسطین پر اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا نہیں پوری دنیا کا ہے، فلسطین کے لوگ اپنے بنیادی حقوق اور اپنی زمین کے تحفظ کے لیے لڑ رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین و کشمیر اور اس کے حل کا روڈ میپ جاندار انداز میں پیش کیا ہے، مسلم لیگ ن نے ہر فورم پر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ اور اسرائیلی جارحیت کےخلاف آواز اٹھائی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں نکلتا دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطین کے عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور ان کےحقوق کا تحفظ کریں۔

اس کے علاوہ مریم نواز نے میانوالی میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ عوامی تحفظ کی ضامن پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارا فخر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید