• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی روتی بچی کو ماں تک پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے ہجوم میں پھنسی روتی ہوئی ایک بچی کو بحفاظت اس کی ماں تک پہنچا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رنویر سنگھ اپنی فلم ’سنگھم اگین‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔

اداکار کی نظر اچانک ہجوم میں پھنسی روتی ہوئی ایک بچی پر پڑی جو رش میں اپنی والدہ سے بچھڑ گئی تھی۔


 رنویر سنگھ نے فوراً بچی کو گود میں اُٹھا کر رش سے نکالا اور اسے بحفاظت اس کی والدہ تک پہنچایا۔

اداکار کی بچی کو ہجوم سے بچانے کر اس کی والدہ تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں  کی جانب سے رنویر سنگھ کے اس اقدام کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم اگین‘ اگلے ماہ یکم نومبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔