• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی ہنی سنگھ کیساتھ ویڈیو سامنے آ گئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی عالی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات مختلف بین الاقوامی پروجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اب بھارتی مشہور پنجابی گلوکار و ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار و پاکستانی اداکارہ نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ سمیٹنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی بے چینی بھی بڑھا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں بھارتی ریپر کو گلوکاری کرتے دیکھا و سُنا جا سکتا ہے جبکہ انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ہنی سنگھ عندیہ دیا ہے کہ مداحوں کو تھا جس کا انتظار وہ گھڑی آنے کو ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں ممالک کے فنکاروں کو ’گرین بیگ گراؤنڈ‘ کے ساتھ خوش گوار انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ گلوکار کو گنگناتے بھی سن سکتے ہیں، ممکنہ طور پر وہ اپنے اور مہوش حیات کے آنے والے گانے کے چند بول پیش کر رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو دیکھ کر یہ اندازہ بھی ہوتا ہے کہ ممکن ہو کہ یہ ان کی آنے والی میوزک ویڈیو کا کوئی سین ہو یا پھر میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کرم پورہ کراچی کنکشن، کچھ خاص صرف اور صرف مہوش حیات کے ساتھ۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں جب ہنی سنگھ نے مہوش حیات کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو ’زندہ دل‘ انسان قرار دیا تھا تب سے ہی یہ قیاس آرئیاں ہو رہی تھیں کہ یہ دونوں کسی نئی میوزِک ویڈیو کے لیے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بعد ازاں دونوں فنکاروں نے رواں سال مارچ میں انسٹا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ بہت جلد ایک ’قاتلانہ میوزک ٹریک‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے، جس کے بعد مداحوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے۔

اب حالیہ ویڈیو سے اندازہ ہو رہا ہے کہ بہت مداحوں کا انتظار بلآخر ختم ہونے والا ہے، گانے کی میوزک ویڈیو ریکارڈنگ کے عمل میں ہے۔