• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم: 2 قبائل میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 6 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں دو قبائل میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللّٰہ محسود کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا، زخمیوں کو اسپتالوں پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ علاقے میں پولیس اور سیکیوریٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جاوید اللّٰہ محسود نے بتایا ہے کہ ضلع میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کے لیے پہلے سے موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید