• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہے، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں سعودی عرب کا کردار کلیدی ہے۔

کراچی میں ’پاک سعودی تعلقات: ماضی، حال اور مستقبل‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان سعودی عرب ایک جگہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی قوت ہے تو سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے۔ ہمارے مسائل میں مملکت سعودی عرب ہمارے ساتھ کھڑی ہے، آج ہم معاشی طور پر مشکل موڑ پر کھڑے ہیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ پاکستان کمزور نہیں، مضبوط ترین فوج رکھتا ہے، پوچھتا ہوں اگر ہم آج ایٹمی قوت نہیں ہوتے تو کیا اسرائیل ہمیں چھوڑتا؟

ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر روس، چین، سعودی عرب ساتھ کھڑے ہوں، مفتی اعظم روس نے کہا آپ کا پیغام پہنچ گیا، پوتن نے کہا ہے کہ فلسطین معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب فلسطین کے مسئلے پر عالمی اتحاد بنا رہا ہے، 3 بڑے ممالک کے سربراہان آرہے ہیں، جو فلسطین کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے یہ نہیں چاہتے کہ چین اور روس کے سربراہان اور شنگھائی کانفرنس کے لوگ یہاں آئیں۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ آپ کی موجودہ قیادت، آرمی چیف، وزیر اعظم نے کہا، ’ہمیں امداد نہیں سرمایہ کاری چاہیے، جہاں ہم سعودی عرب سے آنے والے کو سہولت دیتے ہیں، وہاں اپنے کاروباری لوگوں کے لیے بھی سہولیات فراہم کی جائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ روس، چین اور سعودی عرب مل کر کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ہم نماز مسجد الاقصٰی میں ادا کریں گے۔ روسی ہوں، سعودی ہوں یا شنگھائی کے ہوں، یہ سب پاکستان کے مہمان ہیں وزیر اعظم یا آرمی چیف کے نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ حاجیوں کی شکایت میں بہت کمی آئی ہے، 90 ہزار حاجیوں کی صرف 14 شکایات تھیں۔

قومی خبریں سے مزید