• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگی صورتحال کے دوران کئی اسرائیلی اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے تابڑ توڑ حملوں کے بعد سے سیکڑوں اسرائیلی اپنے ہی ملک سے بھاگ گئے، اسرائیل سے جانے والوں میں کئی غیرملکی بھی شامل ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام افراد فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے چھوٹی کشتیوں میں قبرص روانہ ہو رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شہریوں سمیت دیگر غیرملکی افراد اسرائیل سے نکل کر سمندر کے راستے قبرص کے جزیرے تک پہنچنے کےلیے ہزاروں ڈالر ادا کر رہے ہیں۔

کچھ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی اس معاملے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیفہ سے کشتی پر جانے والے ہر مسافر سے 800 ڈالر لیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کو اپنی فضائی حدود تاحکم ثانی بند کردی تھی اور فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید