ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کی تنظیم کا پاکستان میں منعقدہ ہونا خوش آئندہے ، پر امن احتجاج کو روک کر پر تشدد مظاہروں میں بدلنا بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی لگانا اور خواجہ آصف کی دھمکیاں دینا حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، ن خیالات کا اظہار انہوں نے 30 فٹی بستی بیچ مبارک حلقہ این اے 148 میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انہوں نے خواتین سےان کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔