وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ نمبرز کا مسئلہ نہيں، دیگر آپشن موجود ہیں لیکن اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہ رہے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزير اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اگر اتفاق رائے نہیں ہوتا تو دوسرے آپشنز استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم پر سیاسی جماعتوں کو ایک پوائنٹ پر آن بورڈ کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کوشش ہے آج ہی ترامیم منظور کروالی جائیں۔
رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ جو اپنے اداروں میں ڈکٹیٹر بنے ہوئے تھے یہ ترمیم ان کے لیے ہے۔
دوسری جانب رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا معاملہ آج حل نہ ہوا تو امید ہے کل تک ہوجائے گا، مولانا نے حکومت کے مسودے سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی والوں کو بانی اتفاق کی اجازت ہی نہيں ديں گے کہ ان کا ایجنڈا ہی یہی ہے۔