• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: آتشبازی سے تباہ عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

ملتان کے علاقے دہلی گیٹ میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے عمارت گرنے کے ملبے سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق مزید 3 لاشیں ملنے کے بعد حادثے میں مرنے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

جمعے کی رات مکان کے اندر آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکا ہوا تھا۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اپنی مدد آپ ملبہ اٹھا رہے تھے کہ مزید 3 لاشیں ملنے پر پولیس کو اطلاع دی۔

اس سے قبل ریسکیو حکام نے 4 لاشیں اور 3 زخمی نکالنے کے بعد آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید