• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید خالد شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری میں تاخیرقبول نہیں‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی ضلع کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی رہنما شہید آغا خالد شاہ دلسوز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، پولیس / ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور ناروا پالیسیوں کے خلاف بی این پی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنےآج 23 اکتوبر سہ پہر 3بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگاجس میں ضلع کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلرز اورکارکن شرکت یقینی بنائیں بیان میں کہاگیا کہ تین ہفتے گزرنے کے باوجود شہید آغا خالد شاہ دلسوز کی ایف آئی آر میں نامزد قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پولیس انتظامیہ جان بوجھ کر مجرمان کی گرفتاری میں تاخیری حربہ استعمال کر رہے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید