• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

تہران اور قریبی شہر کرج میں 5 دھماکے سنے گئے، عرب میڈیا کے مطابق تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکے کی اطلاع ہے اور دمشق کے دیہی اور وسطی علاقوں میں بھی دھماکے سنے گئے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے تہران میں دھماکوں کی تصدیق کردی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

ایران کی سیکیورٹی نظام سے مبینہ طور پر متعلق اہم عمارت میں دھماکے کی اطلاع ہے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق تہران پر اسرائیلی حملے میں ممکنہ طور پر پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔ تہران، مشہد اور کرج میں پاور پلانٹ کے اہداف پر حملوں میں درجنوں جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

 ایرانی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کی فعالیت ہوسکتی ہے۔

تہران فائر بریگیڈ کے ترجمان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گودام میں آگ لگ گئی ہے تاہم فارس نیوز کا کہنا ہے کہ عمارت کا ایرانی وزارت دفاع سے تعلق نہیں ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق ایرانی لڑاکا طیاروں کی ملک کے مغربی علاقوں میں پروازیں، عراق کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے۔

امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی دھماکے کی اطلاع ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید