• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفائنریز اپ گریڈیشن، پٹرولیم ڈویژن کو سیلز ٹیکس استثنیٰ حل کرنیکی ہدایت

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزارت توانائی کے سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے پیٹرولیم ڈویژن (پی ڈی) کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کے معاملے کو 12 نومبر 2024 تک مثبت انداز میں حل کرنے کی ہدایت کردی (مالی سال 25 کے مالیاتی بل میں عائد کردہ بجٹی اقدام جس نے اپ گریڈ کے منصوبوں کے لئے 6ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے آغاز میں رکاوٹ ڈالی ہے جنہیں مقامی ریفائنریوں کے ذریعے ابھی شروع کرنا باقی ہے)۔ 

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد 12 نومبر 2024 تک سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کہا تاکہ ریفائنریز کے 6 ارب ڈالر مالیت کے اپ گریڈ منصوبوں کی تعمیر جلد از جلد شروع کی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید