• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، انتخابات، صورتحال غیر یقینی، پارٹی کے معتدل ٹرمپ کے مخالف

نیو یارک (تجزیہ :عظیم ایم میاں) امریکا کے صدارتی انتخابات میں دو ہفتے سے بھی کم مدت رہ گئی ہے لیکن ڈیمو کریٹ کملا ہیریس اور ری پبلکن ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان انتخابی مقابلہ اتنا سخت اور غیر یقینی نظر آتا ہے۔ 

پارٹی کے معتدل ٹر مپ کے مخالف، کملا ہیریس نے ٹرمپ کے مخالف ریپبلکن لیڈروں کی حمایت حاصل کرنے کی حکمت عملی اپنالی۔ 

امریکا کے سیا سی پنڈت اور قابل اعتماد سروے سے بھی اس بارے میں کوئی واضح پیشکوئی کرنے سے قا صر ہیں کہ امریکی صدارت کا الیکشن ڈونالڈ ٹر مپ جیتیں گے یا کملا ہیریس اکثریت حاصل کریں گی ۔ 

دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم شہر شہر کے دورے جلسے ‘ ریلیاں ‘ مخالفانہ سیا ست کے باوجود کوئی واضح منظر نہیں ابھر سکا بلکہ 21اکتوبر کے تازہ سروے کے مطابق بھی کملا ہیریس اور ٹر مپ کی مقبولیت میں صرف ایک فیصد کا فرق ہے ۔

 اگر ایک امریکی ریاست میں ٹرمپ کی مقبو لیت 49فی صد ہے تو کملا ہیرس بھی48فی صد مقبولیت کی حامل ہیں تو دوسری ریاست میں کملا ہیرس 49فیصد اور ڈونالڈ ٹر مپ کو49فی صد مقبولیت حاصل ہے ۔ 

اس طرح وہ سات امریکی ریاستیں جنہیں انتخابات کی ’’ میدان جنگ ‘‘Battle Groundریاستوں کا نام دیا جارہاہے وہاں بھی ابھی تک غیر یقینی صورتحال ہے ۔ 

ریاست ایری زونا میں بھی ٹرمپ کو50فیصد اور کملاہیریس کو48فیصد مقبولیت بیان کی جارہی ہے ۔

 اس صورتحال کے پیش نظر کملا ہیریس اور ٹرمپ نے اپنی حکمت عملی میں تبد یلی کی ہے ڈونا لڈ ٹرمپ نے اپنی حکمت عملی کو عوامی رنگ دینے کے لئے میکڈ انڈ ریسٹو رنٹ میں جا کر ایپرن ینکر کسٹمرز کو سروس فراہم کرنے کا روپ دحارنے کے علاوہ میدان جنگ کی ریاستوں میں اپنی مہم کو مزید تیز کردیا ہے ۔ 

یہ سات امریکی ریاستیں ہی انتخابی جیت کا فیصلہ کریں گی ۔ ان میں ریاست مشی گن پنسلواینا‘ وسکانسن ‘ جارجیا ‘ نارتھ کیرو سپنا‘نیواڈا‘ اور یری زونا شامل ہیں ۔ 

تازہ سروے کے مطابق ان سات ریاستوں میں بھی دونوں کی عوامی مقبولیت میں فرق بھی بہت معمولی ہے اس صورتحال کے پیش نظر ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیریس نے ایک مختلف اور منفرد حکمت عملی اختیار کی ہے جس کے تحت انہوں نے ری پبلکن امیدوار ڈؤنا لڈ ٹر مپ سے ناراض ری پبلکن سیا ستدانوں اور رہنماؤں اور ماہرین سے رابطے قائم کرکے حمایت حاصل کرنے کی مہم شروع کردی ۔

اہم خبریں سے مزید