کراچی (نیوز ڈیسک) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم میں مقامی اور اسرائیلی فٹبال کلب کے درمیان یورپی لیگ کے میچ کے موقع پر صیہونی بلوائیوں کی ہنگامہ آرائی ، فلسطینی پرچم جلائے گئے۔
مقامی کونسل کے رکن کے مطابق اسرائیلی کلب کے حامیوں نے ڈچ شہریوں کے گھروں پر حملے کئے ، شہریوں نے یکجا ہوکر جواب دیا۔
اسرائیلی کلب کی شکست کے بعد صیہونی بلوائی آپے سے باہر ہوگئے ،ڈچ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 62افرادکوگرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ صیہونی شائقین کو خصوصی پروازوں سے ان کے ملک منتقل کردیا گیا ، ایمسٹریڈم میں فلسطین کے حق میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی گئی۔