چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وجوہات مانگی ہیں جس کی بنیاد پر بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے زبانی طور پر آئی سی سی کو بتایا تھا کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے، جس کے بعد آئی سی سی نے چند روز قبل پی سی بی کو بھارت کے پاکستان نہ آنے کا بتایا تھا۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ آنے پر اس کے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی مالی نقصان کی زد میں آئے گی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے رویے کے خلاف پاکستانی پالیسی موجودہ سائیکل میں آئی سی سی کی آمدن پر اثر انداز ہو گی۔