انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد کیا کیا ہوسکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کے انکار کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے تنازع پر پہلے معاملہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلے کے بعد پاکستان اور بھارت میں سے کوئی بھی فریق تنازع حل کمیٹی میں جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کو عالمی ثالثی عدالت میں لے جانے کا آپشن آئی سی سی کے متعلقہ فورمز پر کسی فیصلے کے بعد ہی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ جانے سے قبل معاملات کرکٹ کے فورم پر ہی طے ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پہلا ردعمل آئی سی سی کو جواب دینا ہوگا، جس میں تمام قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔