بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی پر دیپیکا پڈوکون کی نقل کا الزام لگ گیا، انٹرنیٹ صارفین نے انھیں دیپیکا اور عالیہ بھٹ کا انضمام قرار دیا۔
گزشتہ شب کیارا ایڈونی سرخ اسٹائلش لباس زیب تن کیے ممبئی میں ایک لگژری بیوٹی برانڈ کے فلیگ شپ اسٹور کی لانچنگ میں شریک تھیں، جہاں انکے ساتھ کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان بھی موجود تھیں۔
لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر انھوں نے نیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب دیپیکا کی نقل کرنے کے حوالے سے مبذول کروائی۔
گو کہ وہ اس موقع پر کافی اچھی نظر آرہی تھیں۔ تاہم متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ وہ بالکل دیپیکا جیسی لگ رہی ہیں، جبکہ کچھ نے ان پر کالکی 2898 AD کی اسٹار کی نقل کرنے کا الزام لگایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی کیارا کی رومانوی ڈرامہ فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کو فلم بینوں نے ان کی جاندار پرفارمنس اور کارتھک آریان کے ساتھ ان کی ملتی جلتی کیمسٹری کی وجہ سے کافی پسند کیا، جبکہ اس وقت بھی ان کے پاس تین اچھے پروجیکٹس موجود ہیں۔