• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا طلباء یونینز کی بحالی کا مطالبہ

سلیم حیدر خان — فائل فوٹو
سلیم حیدر خان — فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ طلباء یونینز بحال ہونی چاہئیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے طباء کے وفد نے صوبائی گورنر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات گورنر پنجاب نے طلبہ کو درپیش مختلف مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی گورنر نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامت کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلبا یونینز بحال ہونی چاہئیں، ماضی میں طلباء یونینوں نے ملک کو بہترین سیاستداں دیے، میں نے بھی سیاست کا آغاز کالج کی طلباء یونین سے کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو نوجوانوں کی امید ہیں جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید