• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی تعلیمی اداروں کے137 اساتذہ کی مستقلی، نوٹیفکیشن بحال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ایجوکیشن نے کہا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں کے 137 اساتذہ کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔

سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ 137 اساتذہ نے بیانِ حلفی دیا ہے کہ سینیارٹی کلیم نہیں کریں گے، ان کے بیانِ حلفی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 137 اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے سے منسلک ہو گا، ان اساتذہ کو 18 نومبر کو مستقل کیا گیا۔

چیئرپرسن کمیٹی بشریٰ بٹ کا کہنا ہے کہ خوش آئند ہے کہ کمیٹی کی مداخلت سے ان اساتذہ کا معاملہ حل ہوا، ملازمین عدالتوں سے حکمِ امتناع لے کر کمیٹی کو رجوع کرتے ہیں، آئندہ عدالت میں زیرِ التواء کسی مقدمے کو کمیٹی میں نہیں لیں گے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈھاکا یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے داخلوں پر سے پابندی اٹھا لی ہے، پاکستان کو بھی بنگالی طلباء کو داخلہ دینا چاہیے.

سیکریٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے بتایا کہ بنگلا دیش کے بچے بھی یہاں آ کر پڑھنا چاہتے ہیں، بنگلا دیش کی وزارتِ تعلیم نے رابطہ کیا ہے، اگلی میٹنگ میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید