سیالکوٹ،سمبڑیال(نمائندہ جنگ/نامہ نگار) لیبیا سے اٹلی ڈنکی لگانے کی کوشش میں چھ پاکستانی نوجوانوں کی گاڑی کوحادثہ،زندہ جل گئے۔ ذرائع کے مطابق انسانی سمگلر نےنوجوانوں کو 37لاکھ روپے فی کس میں 31اکتوبر کوفیصل آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب بھیجا ،جہاں عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ لیبیاروانہ ہوگئےاور پھر وہاں سےلڑکوں کو جمعہ کے روز گاڑی میں چھپا کر اٹلی منتقل کرنے کے دوران راستے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور لڑکے جل کرجاں بحق ہو گئے ۔دو لڑکے عمر اللہ رکھا، عادل رفیق دوبرجی چندہ سنگھ سمبڑیال کے رہائشی ہیں جبکہ باقی چار لڑکوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔