• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کا فراڈ: سابق برانچ مینجر کی درخواست ضمانت منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کے کیس میں نجی بینک کے سابق برانچ مینجر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ 

حیدرآباد میں گداگر کے اکاؤنٹ سے 10 لاکھ روپے کے فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق برانچ مینجر کو 2 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک گداگر کا اکاؤنٹ ہے، اس کو بھی نہیں چھوڑا، گداگر صاحب تو یہ نہیں کہہ رہے کہ اس کا موبائل یا سم کسی نے لی ہے؟ ملزم کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے آئے؟۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹ میں پیسے نہیں آئے، ملزم نے صارف کی معلومات فراہم کیں، رقم خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ کے مطابق بینک صارفین کی تفصیلات انشورنس کمپنی کو فراہم کرتا ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ بینک سے انفارمیشن لیک ہونا کس دفعہ کے تحت آتا ہے؟ انفارمیشن لیک کرنا فراڈ میں تو نہیں آتا۔

قومی خبریں سے مزید