پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ایک ماہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔
عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے درج مقدمات میں عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو 21 جنوری تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دورانِ سماعت درخواست گزار عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف اسلام آباد تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
وکیل نے استدعا کی کہ عمر ایوب کی گرفتاری کا خدشہ ہے، انہیں راہداری ضمانت دی جائے۔