• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے: عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب—فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی بات غلط ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی اچھی طرح صوبے کے معاملات سنبھال رہے ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، نام نہاد یا فارم 47 جو بھی ہیں، مذاکرات ان سے ہی کرنے ہیں، فارم 47 حکومت کا رویہ دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، اس دن مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اسی دن حکومت نے مجھے گرفتار کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد اب تک بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید