جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے سنچورین صائم ایوب کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد صائم ایوب کے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔
اس وائرل انٹرویو میں اُنہیں ایک نجی ٹی وی کے شو میں میزبان جویریہ سعود کے سوال کے جواب میں یہ بتاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے اچھی بیٹنگ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے انڈر 15 ٹورنامنٹ کے دوران 5 میچز میں 250 رنز بنائے۔
صائم ایوب نے بتایا کہ میں نے ایک میچ میں 80 رنز بنائے مگر کوئی سنچری نہیں بنا سکا۔
واضح رہے کہ صائم ایوب حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی 2 سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے اور اپنی اس کامیابی پر اُنہیں’پلیئر آف دی میچ‘ اور ’پلیئر آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا۔