• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیلی فوج نے کمال عدوان اسپتال جلادیا

کراچی(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے آخری جزوی فعال کمال عدوان اسپال کو خالی زبردستی خالی کروانے کے بعد اسے آگ لگادی اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسپتال کے قریب ایک عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 50 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں ڈاکٹر سمیت طبی عملے کے پانچ ارکان بھی شامل ہیں۔ غزہ میں شدید سردی سے چوتھا نومولود بھی دم توڑ گیا، شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے سے تباہ گھر سے 15میتیں نکال لی گئیں، 40 افراد وہاں پناہ لیے ہوئے تھے، زیرجامہ پہنے ہاتھ اٹھائےمارچ کرتے فلسطینیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان کے اسپتال سےعملے اور مریضوں سمیت 350افراد کو جبراََباہر نکال اور اسپتال کی عمارت کو آگ لگادی۔ اسرائیل کی جانب سےاسپتال کو خالی کرنے کے حکم سےوہاں موجود تقریباً 75مریضوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے غزہ شہر میں رات گئے ایک گھر پر حملہ کیا، جس میں کم از کم نو افراد شہیدہوئے۔ جبکہ غزہ میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کی وجہ سے چوتھا فلسطینی بچہ جاں بحق ہو گیا، اسرائیلی جارحیت کی وجہ سےخیموں میں پناہ لئے ہوئے بے گھرلاکھوں افرادکو سرد موسم کی شدت کا سامنا ہے۔ غزہ کے شہری دفاع کے مطابق، شیخ رضوان کے علاقے میں گزشتہ شب اسرائیلی حملے سے تباہ ہونے والے ایک گھر میں تقریباً 40 افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ایجنسی کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ شہید ہونے والے 15 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور باقی ابھی بھی ملبے کے نیچے لاپتہ ہیں۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے اسپتال پر دھاوا بول دیا اور 350 افراد کو جبری طور پر باہر نکال دیا ، جن میں اس وقت وہاں موجود تمام مریض اور عملہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا اور جو ایمبولینسیں وہاں گئی تھیں وہ واپس نہیں آئیں،جن سے معلوم ہو کہ کیا ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید