• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، مصدق ملک


وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک : فوٹو فائل
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک : فوٹو فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ابھی سعودی عرب سے ریکوڈک کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ریکوڈک پر سعودی عرب سے ڈیل سے متعلق باتیں درست نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بھی ایسی کوئی منظوری بھی نہیں دی، ہماری اس حوالے سے سعودی عرب سے بات چیت ضرور ہو رہی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سعودی عرب سے ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے،  سعودی عرب کو ریکوڈک کے شیئرز کی فیصد کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال سعودی عرب سے ریکوڈک کے شیئرز کے حوالے سے ڈیل ہو جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سستی گیس جہاں سے ملی ہم لیں گے، میں نے کیپٹو پاور پلانٹس کے خلاف مہم شروع کی، گیس سے بجلی بنانے والے 13 روپے کی بناتے اور نیشنل گرڈ کو 40 سے 50 روپے میں بیچتے، میں نے کیپٹو پاور پلانٹس کے اس معاملے پر وزیر اعظم کو بھی آگاہ کیا۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ کویت کی کمپنی پاکستان چھوڑ کر نہیں جارہی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی کابینہ نے 540 ملین ڈالر میں 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کردی۔

قومی خبریں سے مزید