• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر کالج پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔

سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے  سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے دوران اساتذہ اور طلبہ ڈانس کرتے پائے گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید