• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری


جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور مسافروں کو ریسکیو کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

گزشتہ دنوں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا تھا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا گیا۔

پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ ٹرین آپریشن میں 33 دہشت گرد مارے گئے، کل 26 شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالی رہا کروائے گئے، جن میں سے35 یرغمالی زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین ہائی جیکنگ کا کلیئرنس آپریشن دنیا کا سب سے کامیاب آپریشن تھا، یہ واقعہ دہشتگردی کا ایک اور واقعہ ہے جس کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اس دہشت گردی کا جو اہم سپانسر مشرقی ہمسایہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وار فیئر چلنا شروع ہوگئی جس کو بھارتی  میڈیا لیڈ کر رہا تھا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست ایک سسٹم کے تحت مسنگ پرسنز کے معاملے سے نمٹ رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید