کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔