• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: فیکٹری میں حادثہ، غیر ملکی انجینئر ہلاک

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

نوشہرہ میں واقع کمپنی میں مشین کی تنصیب کے دوران حادثہ پیش آیا ہے جس میں زخمی ہونے والا غیر ملکی انجینئر جاں بر نہ ہو سکا۔

 پولیس کے مطابق حادثہ مصری بانڈہ کے علاقے میں واقع  ایک نجی کمپنی میں پیش آیا، جہاں ایک نئی مشین کی تنصیب کا عمل جاری تھا۔

 مشین کی تنصیب کے دوران غیر ملکی انجینئر مشین میں پھنسنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے فوری طور پر قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

سرکل ایس پی زاہد بخاری کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید