کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب واقع ڈائنگ کمپنی میں کام کے دوران مشین کے اندر آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 36سالہ فاروق ولد علی کے نام سے ہوئی جسے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔
ویڈیو میں نیلم منیر مسکراتی ہوئی بڑی ہی دلکش لگ رہی ہیں، جبکہ اس دوران دولہے نے اپنی دلہنیا کو پھول بھی پیش کیا اور نیلم منیر نے اپنے ساتھی کو انگوٹھی بھی پہنائی۔
سعودی عرب میں جاری ڈاکار ریلی کا دوسرا مرحلہ 48 گھنٹوں پر مشتمل تھا ۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جھوٹا بیانیہ بنانے میں پی ٹی آئی والے کمال لوگ ہیں، صدر علوی نے آرمی چیف کی سمری پر دستخط پہلے کیے اور بانی پی ٹی آئی سے پوچھا بعد میں تھا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اداروں اور محکموں کےلیے بڑی گرانٹس کی منظوری دے دی۔
مقتولہ سارہ کے والد عرفان شریف پر برطانوی جیل میں حملہ کرنے والا قیدی دو قتل کر چکا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جن علاقوں کے لوگ حکومت سے تعاون نہیں کریں گے ان کی مالی مدد روک دی جائے گی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثاقب سلطان نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ لیبیا کشتی حادثہ کے بعد بڑی کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
کے ایم سی میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن وہ یا ڈپٹی میئر سلمان مراد نہیں چراتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ اہل خانہ سے مشاورت کے بعد کیا۔
گزشتہ روز عباد اپنی والدہ کے ساتھ رشتہ داروں کے ہاں عقیقے کی دعوت میں گیا تھا جہاں کھیلنے کے دوران وہ گٹر میں گر گیا، بچے کی لاش دو گھنٹوں کے بعد نالے سے ملی۔
پشاور کے سی ایم ایچ میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا کو نیٹ فلیکس کی دستاویزی فلم کے حوالے سے مزید قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
آذربائیجان میں جاسوسی کے الزام پر گرفتار فرانسیسی شہری کے مقدمے کا آغاز ہوگیا۔ باکو سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی شہری مارٹن ریان کو جاسوسی کے الزام میں دسمبر 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
رانی پور میں ڈیڑھ سال قبل پیراسد شاہ کی حویلی میں جاں بحق ہونے والی کمسن ملازمہ فاطمہ کے والد نے کہا ہے کہ ملزمان صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،ہمیں انصاف چاہیے۔
ایلون مسک نے سر کئیر اسٹارمر پر گینگز کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی پر تنقید کی تھی، انہوں نے برطانوی وزیر جیس فلپ کو ریپ کی معافی دینے والا قرار دیا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم 478 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 58 رنز کا ہدف دے دیا۔