• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پاکستانی میچز کیلئے ریفری تبدیل کیا جاسکتا ہے؟

کیا ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء میں پاکستانی میچ میں رچرڈسن کو بطور میچ ریفری تعینات کیا جاسکتا ہے؟

بھارتی میڈیا ایونٹ میں پاکستان کے مطالبے پر گرین شرٹس کے میچز میں رچرڈسن کی بطور میچ ریفری تعینات کا امکان ظاہر کرچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے میچز میں رچرڈسن کو میچ ریفری تعینات کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کےایشیا کپ میں اپنے باقی میچز ایڈی پائی کرافٹ کے بغیرکھیلنے پر آمادگی کا زیادہ امکان ہے۔

دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آج کی پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے لیکن ٹیم کی پریکٹس پروگرام کے مطابق ہوگی، اگر صورتحال نہ بدلی تو اسے بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مشاورتی عمل جاری ہے۔

محسن نقوی نے ٹی 20 ایشیا کپ 2025ء میں پیدا ہونے والی صورتحال پر اہم حکومتی عہدیداروں سے مشاورت کی ہے، اس معاملے پر آج اہم اجلاس متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو لکھے گئے خط میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید