• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی انتقام شیوہ ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، وقاص اکرم

امیر مقام الزامات سے پہلے زمینی حقائق پر نظر ڈالیں، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل
امیر مقام الزامات سے پہلے زمینی حقائق پر نظر ڈالیں، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام ہمارا شیوہ ہے نہ تحریک انصاف اس پر یقین رکھتی ہے۔

اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی بےسروپا گفتگو ن لیگی سیاست کا شاخسانہ ہے۔ امیر مقام الزامات سے پہلے زمینی حقائق پر نظر ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے عوام کی نمائندہ اور منتخب سیاسی قوت ہے، پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ امیر مقام بتائیں ان کی رہائشگاہ پر کتنی مرتبہ حملہ کیا گیا؟ پنجاب کی طرح اسلام آباد بھی سیاسی کارکنوں کیلئے غیرمحفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر مقام کی جماعت کو عوام کی تائید میسر نہیں تو یہ سوال شریف خاندان سے پوچھیں۔ عوام مینڈیٹ کا احترام کرنے والوں کو اپنی تائید و حمایت سے نوازتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید